Jul ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • امریکہ، کیلیفورنیا کے پارک میں  شدید آتشزدگی

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک پارک میں شدید آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات کافی عرصے سے آگ کی لپیٹ میں ہیں جبکہ حالیہ برسوں کے دوران ماحولیات کی تبدیلی کی بنا پر آتشزدگی کے واقعات میں مزید اضافہ ہو گیا۔

ماحولیات سے متعلق امریکہ کے قومی ادارے نے اپنی سالانہ رپورٹ سن دو ہزار اکیس کو ماحولیات کے بیس واقعات کے ساتھ سب سے بدتر سال قرار دیا ہے جس میں امریکہ کو کئی ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب ہمارے نمائںدے نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے پارک میں لگنے والی بھیانک آگ کے بعد حکام نے آس پاس کے علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل کئے جانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ٹیگس