Jul ۱۶, ۲۰۲۲ ۲۲:۰۷ Asia/Tehran
  • ایران پر حملے کا خواب، اولمرٹ نے نتن یاہو کو نیند سے جگا دیا

 صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں نتن یاہو کی باتیں کھوکھلی اور ان میں کوئی دم نہیں ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: خبر رساں ایجنسی ارنا نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ نتن یاہو نے ایران کے بارے میں کھوکھلی باتیں کہی ہیں، اسرائیل کے پاس ایران کے خلاف کوئی فوجی آپشن نہیں ہے۔

اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بن یامن نتن یاہو نے حال ہی میں ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جو بائیڈن سے کہا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتیھاروں کے حصول سے روکنے کے لئے اس پر حملہ کرنے کی ضرورت ہے۔

اسی طرح انہوں نے کہا کہ امریکا کے صدر نے ان سے کہا کہ اقتصادی محاصرہ حتی تہران کے خلاف ایک فوجی اتحاد بھی کافی نہیں  ہے۔

اسی طرح نتن یاہو نے دعوی کیا کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ کرکے یا ایٹمی معاہدے کے بغیر اسے روکنے کے لئے فوجی آپشن ہونا چاہئے۔

صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایسی حالت میں ایران کے خلاف فوجی آپشن کی بات کر رہے ہیں کہ انہیں اور ان کے  جیسا خیال رکھنے والوں کو اچھی طرح سے پتہ ہے کہ ایران کے خلاف فوجی حملہ کرنے کی جرآت ان کے  آقاؤں کے پاس بھی نہیں ہے اور اگر ہوتی تو بہت پہلے ایران پر حملہ کر چکے ہوتے تاہم انہیں اپنے انجام کی پوری اور اچھی طرح سے خبر ہے، اسی لئے صیہونی حکام حقیقتوں سے رای عامہ کی توجہ ہٹانے کے لئے اس طرح کی بے معنی اور فالتو باتیں کرتے رہتے ہیں۔

ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد عراق میں امریکا کے پیشرفتہ ہتھیاروں سے لیس عین الاسد  چھاونی پر میزائلوں کی بارش کرکے بتا دیا کہ وہ طرح کی جارحیت کا ناقابل فراموش سبق سکھانے کی طاقت رکھتا ہے اور ایرانی حکام نے بارہا کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے کسی طرح کی بیوقوفی کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

 

ٹیگس