کورونا کے شکار امریکی صدر کا دعویٰ، القاعدہ کا سرغنہ ایمن الظواہری ہلاک ہوا
امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کا سرغنہ ایمن الظواہری کابل میں ہونے والے ڈرون حملے میں ہلاک ہوا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن جو دوسری مرتبہ کورونا کا شکار ہونے کی وجہ سے قرنطینہ میں ہیں، وائٹ ہاوس سے اپنی تقریر میں دعویٰ کیا کہ القاعدہ کے سرغنہ ایمن الظواہری کو جو بہت سے امریکیوں کے قتل میں ملوث تھا، افغانستان میں ہلاک کر دیا گیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایمن الظواہری 11 ستمبر 2001 میں امریکہ میں ہونے والوں حملوں کی منصوبہ بندی میں شامل تھا۔
امریکی صدر کا یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ ماضی میں تواتر کے ساتھ انکے غیر متوازن بیانات اور حرکات و سکنات کے باعث انکی باتوں پر سے دنیا کا اعتبار اٹھتا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایمن الظواہری نے 2011 میں اسامہ بن لادن کے مارے جانے کے بعد القاعدہ کی کمان سنبھالی تھی۔ ایمن الظواہری کی گرفتاری میں مدد کرنے پر امریکا نے 25 ملین ڈالر کا انعام مقرر کر رکھا تھا۔