Aug ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکہ ایران کیخلاف غیر قانونی پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرے : چین

چینی محکمۂ خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کیخلاف عائد کی گئی غیر قانونی پابندیوں کو مکمل طور پر اٹھانا ہوگا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، چینی محکمۂ خارجہ کے ادارے برائے ہتیھاروں کے کںٹرول کے سی ای او کے عہدیدار فو کنگ نے گزشتہ شب اقوام متحدہ میں جوہری ہتیھاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) پر نظر ثانی کرنے سے متعلق منعقدہ دسویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں جوہری ہتیھاروں کے عدم پھیلاؤ کے چیلنجز کے حل کیلئے سیاسی طریقیہ کار اپنانے کی ضرورت ہے۔

فو کنگ نے مزید کہا کہ تمام فریقین کو مذاکرات اور سفارتکاری سے جوہری معاہدے کی بحالی پر ذمہ داری سے کام اور انہیں پابندیاں لگانے اور دھمکی دینے کے ذریعے دباؤ ڈالنے سے گریز کرنا ہوگا۔

چینی محکمۂ خارجہ کے عہدیدار نے کہا کہ امریکہ کو ایران کیخلاف عائد کی گئی غیر قانونی پابندیوں کو مکمل طور پر اٹھانا ہوگا۔  ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو پورپ سے اپنے تمام جوہری ہتیھار نکال کرکے انہیں دنیا کے دیگر جگہوں پر منتقل کرنے کا سلسلہ بھی بند کرنا ہوگا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک، جوہری ہتیھاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی تقویت پر تمام ممالک سے تعاون پر تیار ہے اور کسی بھی صورتحال میں وہ جوہری ہتیھاروں کا استعمال کرنے میں پہل  نہیں کرے گا۔

چینی محکمۂ خارجہ کے عہدیدار نے مزید کہا کہ چین، اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے اپنے جوہری ہتھیاروں کو کم سے کم سطح پر لائے گا اور جوہری ہتھیاروں کی تعداد اور صلاحیت کے لحاظ سے دوسرے ممالک کا مقابلہ نہیں کرے گا۔

ٹیگس