Aug ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • روس کا ترکی کو انتباہ، یوکرین میں ڈرون طیاروں کا کارخانہ لگایا تو نشانہ بنائیں گے

روسی ایوان صدر کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ ترکی کی کمپنی نے یوکرین میں اگر ڈرون طیاروں کی پیداوار کا کارخانہ بنایا تو یہ کارخانہ روسی حملے کا نشانہ بن سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قصر کرملین کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں ترکی کی کمپنی نے اگر ڈرون طیاروں کی پیداوار کا کارخانہ لگایا تو یہ کارخانہ روسی حملے کا نشانہ بن سکتا ہے۔

اس سے قبل انقرہ میں یوکرین کے سفیر نے اعلان کیا تھا کہ ترکی کی بیرقدار ڈرون کمپنی یوکرین میں اپنا پیداواری کارخانہ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس کارخانے کے لئے زمین کی خریداری بھی ہو چکی ہے۔ پاسکوف نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کا اقدام صرف یوکرینی عوام کے مسائل بڑھنے کا باعث بنے گا اور یہ کارخانہ یوکرین میں روسی اہداف میں شمار ہو گا۔

نیوز ویک کے دعوے کے مطابق یہ ڈرون طیارے، امریکی ہیمارس کے پہنچنے سے قبل یوکرین کے اہم ترین فوجی ہتھیار شمار ہوتے تھے جو روسی حملے کے دفاع اور دونباس میں اسکی پیش قدمی روکنے میں یوکرینی فوج کا اہم ترین جنگی ذریعہ بنے ہوئے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ جنگ کے آغاز سے قبل یوکرین کے پاس ایسے بیس ڈرون طیارے موجود تھے۔

ٹیگس