Aug ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
  • امریکہ میں زوردار دھماکہ، 3 افراد ہلاک 40 مکانات کو نقصان پہنچا

امریکی ریاست انڈیانا کے ایک مکان میں زوردار دھماکہ ہوا جس سے مکان تو پوری طرح تباہ ہوا ہی ساتھ ساتھ آس پاس کے تقریباً 40 مکانات کو بھی خاصا نقصان پہنچا ہے۔

امریکی ریاست انڈیانا کے شہر ایونسویل کے ایک گھر میں زوردار دھماکے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق دھماکے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہونے والے دھماکے سے 40 گھروں کو نقصان پہنچا۔

دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا، اس حوالے سے متعلقہ حکام کی تحقیقات جاری ہیں۔

اسی علاقے میں 5 سال پہلے جون 2017 کے دوران بھی ایک گھر میں دھماکا ہوا تھا جس میں 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ٹیگس