Aug ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • برطانیہ کو دواؤں کی قلت کا سامنا

دوائیں تیار کرنے والی برطانوی کمپنیوں نے خبردار کیا ہے کہ دواؤں کی قلت بیماروں کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

اسکائی نیوز کی ویب سائٹ نے برطانیہ میں دواؤں کی قلت کے بحران کے زیرعنواں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں برطانیہ کی دوائیں تیار کرنے والی کمپنیوں نے خبردار کیا ہے کہ دواؤں کی قلت بیماروں کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

برطانیہ کے سرکاری حکام کا بھی کہنا ہے کہ ان کے ملک کو مختلف قسم کی بیماریوں کی دواؤں کی قلت کا سامنا ہے جن میں خطرناک بیماریوں کی دوائیں بھی شامل ہیں۔

برطانیہ میں کئے جانے ایک سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اس ملک کو گذشتہ چھے ماہ کے دوران دواؤں کی قلت کا سامنا رہا ہے جس سے بیماروں کے لئے خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

برطانیہ میں دواؤں کی قلت کی بنا پر بعض دواؤں کا کوٹہ معین کر دیا گیا ہے جن میں خطرناک بیماریوں کی دوائیں بھی شامل ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ یورپی ملکوں منجملہ برطانیہ بدترین اقتصادی صورت حال سے بھی دوچار ہے۔

ٹیگس