چین کی پانچ بڑی کمپنیوں نے امریکہ سے نکلنے کا اعلان کردیا
امریکہ اور چین میں جاری کشیدگی کے درمیان، چین کی پانچ بڑی سرکاری کمپنیوں نے امریکی حصص اور مالیاتی منڈی سے نکلنے کا اعلان کردیا ہے۔
روزنامہ گلوبل ٹائمز کے مطابق جن پانچ چینی کمپنیوں نے امریکہ سے نکلنے کا اعلان کیا ہے ان میں انرجی جوائنٹ چائنا پیٹرو بھی شامل ہے۔ امریکی حصص اور مالیاتی منڈی سے پانچ بڑی چینی کمپنیوں کی علیحدگی کے اعلان سے، دونوں ملکوں کے درمیان مالیاتی جدائی کا عملی طور پر آغاز ہوگیا ہے۔
مبصرین کے مطابق چینی کمپنیوں کے خلاف امریکہ کی دائمی اور سخت گیر پالیسیوں اور بڑی چینی کمپنیوں کے فرار سے امریکی منڈیوں کی ابتر صورتحال کی نشاندھی ہوتی ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پیلوسی کے متنازعہ اور مداخلت پسندانہ دورہ تائیوان کے بعد تائپے اور واشنگٹن کے ساتھ چین کے تعلقات میں پائی جانے والی کشیدگی شدت اختیار کرگئی ہے۔
چین نے امریکی ایوان نمائندگان کے دورہ تائیوان کو متحدہ چین پالیسی کے منافی قرار دیا ہے۔