روسی صدر پوتین کا شمالی کوریا کے رہنما کے نام خط
مسکو اور پیانگ یانگ دو طرفہ جامع اور مثبت تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پرعزم نظر آ رہے ہیں۔
ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو روسی صدر ولادیمیر پوتین نے شمالی کوریا کے صدر کیم جونگ اون کے نام ایک خط لکھا ہے۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے سی این ای کے مطابق پوتین نے یہ خط شمالی کوریا کے یوم آزادی کی مناسبت سے ارسال کیا ہے۔
روسی صدر نے اپنے اس خط میں دونوں ممالک کے درمیان روابط بڑھانے، باہمی معاملات میں تقویت اور شمال مشرقی ایشیا میں سکیورٹی اور امن چین بڑھانے جیسے معاملات کا ذکر کیا۔
پوتین نے خط میں شمالی کوریا کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ روس اور شمالی کوریا اپنے دو طرفہ مثبت اور تعمیری تعلقات کو مشترکہ طورپر آگے بڑھائیں گے۔ خط میں مزید آیا ہے دونوں ممالک کے قریبی تعلقات طرفین کے فائدے میں ہیں اور ساتھ ہی جزیرہ نمائے کوریا اور شمالی مشرقی ایشیا کی سیکیورٹی، پائیداری میں مددگار ہوں گے۔
یار رہے کہ تین سال پہلے کیم جونگ اون نے روس کا سفر کیا تھا اور ولادیمیر پوتین سے ملاقات کی تھی، اس دورے میں پیونگ یانگ اور مسکو کے درمیان باہمی روابط مضبوط کرنے کی بنیاد رکھی گئی تھی۔