Aug ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۹:۲۰ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنیوں کی مالی مدد و حمایت بند کئے جانے کا مطالبہ

برطانیہ میں فلسطینی قوم کے حقوق کے دفاع میں سرگرم عمل کارکنوں ںے احتجاجی مظاہرہ کر کے اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنیوں کی مالی مدد بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے منچیسٹر شہر میں فلسطینی قوم کے حقوق کے حامی سرگرم عمل کارکنوں ںے بارکلے بینک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنیوں کی مالی مدد و حمایت بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے اس عالمی بینک پر اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنیوں کی مالی حمایت میں اربوں پونڈ کی سرمایہ کاری کرنے اور ان اسلحہ ساز کمپنیوں کی مالی مدد کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ غربت کے خلاف مہم کی تنظیم نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس عالمی بینک کی انتظامیہ اسرائیل کو مسلح کر رہی ہے جبکہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کا تشدد پسندانہ رویہ اس بینک کی آمدنی کا ذریعہ بنا  ہے۔

کہا جاتا ہے کہ اسرائیل، فلسطینیوں کے خلاف مئی دو ہزار اکیس کی جارحیت کے دوران برطانوی اسلحہ بھی استعمال کرتا رہا ہے جس میں پینسٹھ بچوں سمیت دو سو بتیس سے زائد فلسطینی شہید ہوئے تھے۔ 

ٹیگس