امریکا کی دکھتی رگ پر روس نے رکھا ہاتھ+ ویڈیوز
روسی ہیلی کاپٹر نے شام میں غیر قانونی امریکی اڈوں کی فلم بندی کرکے امریکا کو حیران و پریشان کر دیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: روسی میڈیا نے تصاویر شائع کرکے اطلاع دی ہے کہ روسی ہیلی کاپٹروں نے مشرقی شام میں غیر قانونی امریکی اڈوں کے اوپر پروازیں کیں اور ان اڈوں میں موجود لوگوں اور آلات کی تصاویر اتار لی ہیں۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی ذرائع نے شام میں دو غیر قانونی امریکی اڈوں پر روسی ہیلی کاپٹروں کی پرواز کی تصاویر شائع کرنے کی خبر دی ہے۔
روس وسنا (Ros Vesna) نامی ویب سائٹ نے دو ویڈیوز شائع کرکے اعلان کیا کہ روسی ہیلی کاپٹروں نے شمال مشرقی شام میں واقع "المالکیہ" اور "ہیمو" میں غیر قانونی امریکی اڈوں پر پرواز کی اور ان دونوں اڈوں میں موجود آلات اور لوگوں کی تصاویر اتاری۔
روسی ویب سائٹ نے مزید کہا کہ مذکورہ اڈوں پر پرواز کرنے کا مقصد امریکی اتحاد کو یاد دلانا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔
یہ تصاویر اس وقت شائع کی گئیں ہیں کہ جب روسی ویب سائٹ "آویا.پرو" نے حال ہی میں شام میں امریکی تیل کی چوری اور شام کے وسائل کو پڑوسی ممالک کو اسمگل کرنے کی تصاویر شائع کیں۔
"آویا.پرو" نے اطلاع دی ہے کہ ایک روسی جنگی ہیلی کاپٹر شام میں گشت کے دوران درجنوں ٹرکوں کے قافلے سے ٹکرا گیا جو شام کا تیل عراق اسمگل کر رہے تھے۔