Aug ۲۰, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۲ Asia/Tehran
  • لا انفورسمنٹ بین الاقوامی مقابلوں میں ایران کی دوسری پوزیشن

انٹرنیشنل ملٹری گیم میں شریک ایرانی ٹیم نے لا انفورسمنٹ کمپٹیشن میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

روس میں ہونے والے انٹرنیشنل ملٹری گیمز دوہزار بائیس میں شریک ایرانی پولیس کے دستے کے جنرل علی رضا عادلی نے بتایا ہے کہ، لا انفورسمنٹ کمپٹیشن روس کے پیٹریاٹ ملٹری ریجن میں منعقد ہوا۔

یہ مقابلہ تین مرحلوں میں پر مشتمل تھا جس میں فائرنگ، گشت زنی اور بارہ کلومیٹر کا ہرڈل فاصلہ طے کرنا شامل تھا۔ اس مرحلے میں ایران نے دوسری جبکہ روس نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

انہوں نے بتایا کہ بارہ کلومیٹر کے ہرڈل گشت میں ایرانی ٹیم نے چھپن رکاوٹوں کو کمترین وقت میں طے کرکے، پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ٹیگس