Aug ۲۶, ۲۰۲۲ ۲۱:۱۶ Asia/Tehran
  • امریکہ، فائرنگ کے واقعے میں پولیس افسر سمیت چار ہلاک

امریکہ کی ریاست اریزونا میں فائرنگ کے تازہ واقعے میں کم سے کم چار افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا مطابق فائرنگ کا یہ واقع مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے پیما کاونٹی کے نواحی شہر توسان کے ایک رہائشی کمپلکس میں اس وقت پیش آیا جب پولیس ایک فلیٹ خالی کرانے کے لیے وہاں پہنچی تھی۔
پولیس کے دعوے کے مطابق فلیٹ خالی کرنے کے بعد کرایہ دار نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون پولیس آفیسر، اپارٹمنٹ مینیجر اور نامعلوم شخص ہلاک ہو گیا۔
پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ 
امریکہ میں رائج گن کلچر کے باعث سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔ امریکہ کے قانون ساز ادارے طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے تاحال، گن کنٹرول قوانین وضع کرنے سے قاصر رہے ہیں۔ 

ٹیگس