Mar ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ سے کئی افراد ہلاک و زخمی

امریکی ریاست پینسلونیا کے مشرق میں واقع شہر فالس ٹاؤن شپ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں سات افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

سحر نیوز/ دنیا: شہر فالس ٹاؤن شپ کے محکمہ پولیس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایک چھبیس سالہ حملہ آور آندرے گورڈن، شہر فالس ٹاؤن شپ میں دو رہائشگاہوں میں تین افراد کا قتل کرنے کے بعد ایک کار چوری کر کے نیوجرسی کے شہر ٹورنٹو فرار ہو گیا اور وہاں اس نے ایک گھر کو اپنا محاذ بنا لیا۔ باکس علاقے کے پراسیکیوٹر جنرل جنیفر شورن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ گورڈن نے اپنی تیرہ سالہ بہن اور باون سالہ سوتیلی ماں کو ان کے گھر میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور پھر ڈینیل کے گھر پہنچ کر جس کے دو بچے ہیں ان کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ اس واقعے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا میں فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات امریکہ میں رونما ہوتے ہیں جہاں عام شہریوں کو اسلحہ رکھنے کی آزادی حاصل ہے اور ہر سال ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔

ٹیگس