Sep ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک , متعدد زخمی

امریکی ریاست الاباما میں متعدد حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

سحر نیوز/ دنیا: پولیس افسر ٹرومین فٹزجیرالڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ برمنگھم کے فائیو پوائنٹس ساؤتھ ڈسٹرکٹ میں رات 11 بجے کے بعد متعدد شوٹرز نے لوگوں کے ایک گروپ پر گولیاں برسا دیں۔

انہوں نے کہا کہ افسران کو تین مرد اور ایک خاتون کی لاش فٹ پاتھ سے ملی جو گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فائرنگ میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے کم از کم چار کی حالت تشویشناک ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے فائرنگ کے سلسلے میں ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔

امریکا میں ہتھیار بنانے والی کمپنیوں اور کارخانوں کی مضبوط لابی کی وجہ سے کانگریس ہتھیاروں کے رکھنے پر پابندی سے متعلق کوئی بھی قانون بنانے میں اب تک ناکام رہی ہے اور نتیجے میں امریکا میں گن کلچر میں روز افزوں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس سال امریکہ میں فائرنگ سے 13 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

ٹیگس