افغان جنگ، امریکا کی چار حکومتوں کی شکست ہے: امریکی جنرل
ایک سابق امریکی جنرل کا کہنا ہے کہ جنگ افغانستان میں شکست کو امریکا کی چار حکومتوں کی شکست قرار دیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: جنرل فرینک میکنزی نے جنگ افغانستان میں شکست کو چار امریکی حکومتوں کی شکست قرار دیا ہے۔
افغانستان میں غیر ملکی افواج کے امریکی سربراہ نے افغانستان میں امریکی شکست کو کئی امریکی حکومتوں کی شکست قرار دیا ہے۔
فرینک میکنزی نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ افغانستان میں شکست چار امریکی حکومتوں کی شکست تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ شکست فوجی اور سفارتی دونوں شعبوں میں ہوئی ہے۔ سابق امریکی کمانڈر نے بتایا کہ پچھلی دو دہائیوں کے دوران امریکا کو ایسی کم ہی شکست ہوئی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ طالبان کو ہمیشہ پاکستان میں پناہ ملتی رہی ہے اور امریکا اس مسئلے کو حل نہیں کر سکا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے افغانستان میں اپنے نظریات مسلط کرنے کی کوشش کی جو ہماری غلطی تھی۔ جنرل فرینک میکنزی نے کہا کہ طالبان کی حفاظت میں رہنے والے شدت پسند گروپ کبھی بھی امریکہ کے لیے خطرہ نہیں بن سکتے۔