سابق سوویت یونین کے صدر میخائل گورباچوف کا انتقال۔ تصاویر
Aug ۳۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
سابق سوویت یونین کے پہلے اور آخری صدر میخائل گورباچوف 92 برس کی عمر میں ماسکو کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گوربا چوف طویل عرصے سے بیمار تھے۔
میخائل گورباچوف 2 مارچ 1931 کو پیدا ہوئے اور 1985 سے 1991 تک سابق سوویت یونین کی کیمونسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل رہے۔ وہ ریاست اور پارٹی کے اعلی ترین عہدوں پر فائز رہے۔
گورباچوف نے سوویت یونین میں اصلاحات متعارف کرائیں جس کے تحت سوویت یونین میں سینسرشپ کا خاتمہ ہوا۔ انہوں نے نئی خارجہ پالیسی بھی بنائی۔
گورباچوف کی اصلاحات کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں سوویت یونین کے خاتمے کا ذمہ دار بھی ٹہرایا گیا۔ گورباچوف نے سوویت یونین ٹوٹنے کے معاہدے پردستخط کے بعد صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔