Sep ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  • چاند پر خلابازوں کو لے جانے والا مشن دوسری بار بھی ناکام

چاند پر انسان کو بھیجنے کے لئے ناسا کا خلائی مشن آرٹیمس ون دوسری بار بھی ناکام ہوگیا۔

امریکہ کے معروف خلائی ادارے ناسا کا مشن اس سے قبل 29 اگست کو ناکامی سے دوچار ہوا تھا اور راکٹ سے مائع ہائیڈروجن ایندھن کے اخراج کے باعث لانچنگ کو ملتوی کیا گیا۔

لانچ سے صرف تین گھنٹے پہلے فیصلہ کیا گیا کہ مشن کو روانہ نہیں کیا جائے گا۔ ناسا عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اب کئی دنوں تک راکٹ کو بھیجا نہیں جاسکے گا کیونکہ 3 دن تو اسے لانچ پیڈ سے مرکزی عمارت تک لانے میں لگتے ہیں۔

مرکزی عمارت پہنچنے کے بعد ہی تمام تکنیکی خرابیوں کا جائزہ لے کر بحالی کا کام کیا جائے گا۔

50 سال قبل 1972 میں پہلی مرتبہ انسان نے چاند پر قدم رکھا لیکن انسانوں کو چاند پر بھیجنے کا ناسا کا خلائی مشن آرٹیمس ون دوسری بار ناکام ہوگیا۔

ٹیگس