Sep ۰۸, ۲۰۲۲ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
  • دونیسک کے شہر کودما پر روس کا قبضہ ہو گیا

روس نے مشرقی یوکرین کے دونیسک ریجن کے شہر کودما پر قبضہ کرلیا ہے۔

ہمارے نمائند کے مطابق، روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کناشنکوف نے ماسکو میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ ہماری فوجیں کودما شہر میں داخل ہوگئی ہیں اور یہ شہر اب ہمارے کنٹرول میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی فوج نے دونیسک کے نواح میں واقع میزائل سسٹم کا سامان بنانے والے ایک کارخانے کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ اس نے یوکرین کے حملوں کے مقابلے میں لوہانسک اور دونیسک کے مقامی حکام کی درخواست پر اس علاقے میں فوجی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

دوسری جانب امریکہ اور یورپی ممالک روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے یوکرین کو اسلحے کی سپلائی کے ساتھ ساتھ ماسکو کے خلاف مختلف طرح کی پابندیاں عائد کر چکے ہیں جس کے نتیجے میں روس یوکرین جنگ طول پکڑتی جارہی ہے۔

ٹیگس