امریکہ؛ پینے کے پانی کے لئے کئی کلومیٹر لمبی لائن (ویڈیو)
Sep ۱۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
امریکی ریاست مسی سیپی کے مرکزی شہر جکسون میں پینے کے پانی کا بحران جاری ہے اور لوگوں کو پانی کے حصول کے لئے کئی کلومیٹر لمبی لائنیں بنا کر انتظار میں کھڑے رہنا پڑتا ہے۔
امریکہ کے اس شہر کی ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ آبادی کو پینے کا صاف پانی مہیا نہیں ہے اور اس بحران کا خاتمہ ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ بعض مقامی لوگوں کے مطابق پانی کے بحران اور اس کے دوام کی وجہ اس شہر کی سیاہ فام آبادی ہے کیونکہ امریکہ میں ہمیشہ سے افریقی نژاد سیاہ فام افراد کے خلاف نسلی تعصب رہا ہے اور اس کے واقعات اب بھی پورے امریکہ میں ہوتے رہتے ہیں۔