ڈونلڈ ٹرمپ نے انتظامیہ کو دھمکی دے دی، اگر سزا دی تو...
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ مجھے ملزم ثابت کرنے کی صورت میں امریکا میں مسائل پیدا ہو جائیں گے۔
سحر نیوز/دنیا: ٹرمپ کہتے ہیں کہ امریکا کے لوگ اس بات کو قبول نہیں کریں گے کہ مجھے سزا دی جائے۔
جمعرات کو انہوں نے ممکنہ طور پر خود کو سزا دیئے جانے کے بارے میں یہ بات کہی۔
ٹرمپ کے مطابق امریکا میں بہت سے مسائل پائے جاتے ہیں جن میں سے کچھ ایسے ہیں جن کو ہم نے پہلے نہیں دیکھا۔
ٹرمپ کے گھر سے ایف بی آئی کو 100 بہت ہی اہم دستاویز ملنے کے بعد ان پر اپنے گھر میں خفیہ دستاویزوں کو اپنے گھر میں رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔
اس حوالے سے ان کے خلاف قانونی طریقے سے کام کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں امریکا کے سابق صدر کو سزا دینے کی صورت میں ان کو جیل جانا پڑ سکتا ہے۔
ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ پر صدارتی ایوان چھوڑنے کے دوران بکسوں میں بھر کر کاغذات لے جانے کے الزامات تھے، جن باکسوں کو ٹرمپ اپنے ساتھ لے گئے تھے، ان باکسوں میں کئی اہم دستاویز موجود تھے۔
فیڈرل بیورو آف انوسٹیگیشن ایف بی آئی نے کہا کہ اس سال کے آغاز میں وائٹ ہاوس چھوڑتے وقت ٹرمپ اپنے ساتھ 15 باکس لے کر گئے تھے، ان میں سے 14 باکس میں کلاسیفائڈ ریکارڈ تھے۔
ان کلاسیفائڈ دستاویزوں میں سے مجموعی طو پر 25 ٹاپ سکریٹ دستاویز کے طور پر بتائے گئے تھے۔ ٹرمپ نے نیشنل آرکائیو کے تقریبا 15 بکسوں کو اپنے پاس رکھا تھا، کارروائی کی دھمکی کے بعد اسے واپس کیا تھا۔