Sep ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۹ Asia/Tehran
  • فرانس میں میکرون کے استعفیٰ کے لئے ہزاروں افراد کا مظاہرہ

پیرس میں پلائیس شاہی چوک میں ہزاروں افراد نے فرانسیسی صدر کے استعفے کے لئے مظاہرہ کیا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پلائیس شاہی چوک میں ہزاروں افراد نے فرانسیسی صدر کے استعفے کے مطالبے کے ساتھ مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرہ کی دعوت دائیں بازو کی وطن پرست جماعت نے دی تھی۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں دائیں بازو کی وطن پرست جماعت کی دعوت پر ہزاروں لوگ پلائیس شاہی چوک میں جمع ہوئے، وہ فرانسیسی صدر امانوئیل میکرون کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے، انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور وہ میکرون کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔

اس سے پہلے 3 ستمبر کو بھی وطن پرست جماعت نے میکرون کے خلاف مظاہرے کئے تھے اور حالیہ مظاہرے ان کی میکرون مخالف تحریک کا حصہ ہیں۔ مظاہرین میکرون کے استعفی اور یورپی یونین سے علیحدگی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

فرانس میں ہوئے ایک سروے کے اعداد و شمار کے مطابق صرف 40 فیصد فرانسیسی روس پر پابندیوں کے حامی ہیں، 27 فیصد کے مطابق وہ روس پر اقتصادی پابندیوں کے خلاف ہیں۔

یورپ میں توانائی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور فروری 2022ء سے روس یوکرین جنگ کے آغاز سے ماسکو کے خلاف لگائی گئی پابندیوں سے یہ توانائی کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جس کے باعث کئی یورپی حکومتیں ہنگامی اقدامات کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔

فرانسیسی پارلیمنٹ نے اس حوالے سے عوام کی قوت خرید کے تحفظ کے لئے دو خصوصی پیکج کی منظوری دی تھی جن کے مطابق سوشل سیکیورٹی، بجلی گیس کی قیمتوں میں استحکام، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور ایندھن کی قیمت میں 30 سینٹ کی کمی جیسے اقدامات شامل ہیں لیکن توانائی کے بحران اور مہنگائی کے باعث فرانسیسی عوام  مظاہرے کر رہے ہیں۔

 

ٹیگس