Sep ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  •  ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کے امریکی دعوے پر ماسکو کا ردعمل

کریملن کے ترجمان نے روس کی جانب سے ممکنہ ایٹمی حملے کے بائیڈن کے دعوے پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔

روسی ایوان صدر کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے امریکی صدر کے اس دعوے پر ردعمل ظاہر کیا ہے کہ جس میں جو بائیڈن نے دعوی کیا تھا کہ روس ممکنہ طور پر یوکرین میں ٹیکٹیکل ایٹمی ہتھیاراستعمال کرسکتا ہے۔

دمیتری پیسکوف نے امریکی صدر کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو اپنی قومی سلامتی کے اصولوں کے عین مطابق ہی ایٹمی ہتھیار استعمال کرے گا۔

کریملن کے ترجمان نے امریکی صدر کو مخاطب کرکے کہا کہ ہر چیز کے بارے میں روس کی اسٹریٹیجک پالیسی میں بتایا جا چکا ہے اور آپ جا کر اسے پڑھ لیں۔

جو بائیڈن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں دعوی کیا تھا کہ اگر روس نے ٹیکٹیکل ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو یوکرین کی جنگ کا منظر اس طرح بدلے گا کہ جس کا مشاہدہ دوسری جنگ عظیم کے بعد کبھی نہ کیا گیا ہو۔

امریکی سائنسدانوں کے فیڈریشن نے دعوی کیا ہے کہ روس کے پاس پانچ ہزار نو سو ستتّر ایٹمی وار ہیڈ موجود ہیں ۔

ٹیگس