Sep ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۰:۲۳ Asia/Tehran
  • امریکی ویب سائٹ نے ایران کے ہتھیاروں کی تعریف کی

ایک امریکی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس ایسے ہتھیار ہیں جو اس کے دشمنوں کو مایوس کردیتے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: امریکی ویب سائٹ نے لکھا کہ ایران کے میزائل اور آبدوزوں کے ذخائر سے اس ملک کے دشمن پریشان ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی ویب سائٹ نے پیر کے روز ایران کے ہتھیاروں میں مختلف اور طاقتور ہتھیاروں کی موجودگی پر گفتگو کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کے پاس ایسے ہتھیار ہیں جو امریکہ اور اسرائیل کو پریشان کر دیتے ہیں۔

"19 فورٹی فائیو" ویب سائٹ نے "مایا کارلن" کا ایک مقالہ شائع کیا ہے جس کے شروع میں "سجیل" میزائلوں کی نسلوں کے بارے میں بات کی گئی ہے اور لکھا کہ "سجیل" ٹھوس ایندھن والے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کی نسل سے ہے۔

سطح سے سطح پر مار کرنے والے اس میزائل کا پہلی بار 2008 میں تجربہ کیا گیا تھا اور زیادہ نقل و حرکت کی وجہ سے یہ اپنے ہم جیسوں سے زیادہ جدید اور پیشرفت ہے۔ سجل میزائل 18 میٹر لمبا ہے اور اس کا لانچنگ وزن 23600 کلوگرام ہے۔ اس میزائل کی زیادہ سے زیادہ رینج 2000 کلومیٹر ہے۔

اس مضمون کے باقی حصے میں "غدیر" آبدوز کا ذکر ہے۔ ایران کی غدیر کلاس آبدوزیں، جو خلیج فارس کے اتھلے اور کم پانیوں سے گزرنے کے لیے بنائی گئی ہیں، یہ آبدوز کیلو کلاس آبدوزوں سے زیادہ جدید اور پیشرفتہ ہیں۔ اس آبدوز کی چھوٹی شکل اس کو پکڑنے اور نظر رکھنے کو مشکل بنا دیتی ہے۔

ایرانی بحریہ آبنائے ہرمز کے میں سرگرم رہتی ہے، یہ ایک اسٹریٹجک علاقہ ہے جہاں سے ہر سال دنیا بھر کے تیل کا تقریباً پانچواں حصہ گزرتا ہے۔ اس علاقے میں ان محدود عوامل کی وجہ سے ایران کی کیلو کلاس آبدوزیں خلیج فارس کے صرف ایک تہائی حصے میں چل سکتی ہیں جبکہ غدیر کلاس اس پورے علاقے میں حرکت کر سکتی ہیں۔

اس مقالے میں آگے موج کلاس نامی میزائل لانچر فریگیٹ کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ 2021 میں ایران کی تیسری موج کلاس میزائل لانچر فریگیٹ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ میں شامل ہوئی ۔ اطلاعات کے مطابق فریگیٹس کی یہ کلاس اینٹی سب میرین وارفیئر سسٹم اور دوسرے سسٹمز سے لیس ہے جو اسے سطحی خطرات سے نمٹنے کے قابل بناتی ہے۔

ٹیگس