Sep ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
  • نیویارک؛ فرانس اور روس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

فرانس اور روس کے وزرائے خارجہ نے زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر کے حوالے سے گفتگو کی۔

روسی خبررساں ادارے ریا نووستی کے مطابق، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر فرانس اور روس کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی ۔

منگل کے روز نیویارک میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران، فرانس کی وزیر خارجہ کارٹین کولونا نے اپنے روسی ہم منصب سے کہا کہ پیرس کو زاپوریژیا ایٹمی پاور پلانٹ کی صورتحال کی جانب سے تشویش لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی لئے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ کے ساتھ ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا  ہے۔ 

فرانس کی وزیر خارجہ نے کہا کہ بدھ کے روز ہونے والی اس نشست میں یوکرین کے ایٹمی بجلی گھر زاپوریژیا کو محفوظ بنانے کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل روس کے ایٹمی ادارے روس ایٹم کے سربراہ ایلیکسی لیخاچف نے کہا تھا کہ زاپوریژیا کے سلسلے میں جاری ہونے والے بیانوں میں آئی اے ای اے سیاسی کھیل، کھیل رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس ایٹمی بجلی گھر کو روسی افواج نے اپنے کنٹرول میں لیا ہے تاہم اس ایٹمی بجلی گھر کے اطراف میں کئی بار بھاری گولہ باری اور ڈرون حملے ہوچکے ہیں جس کی ذمہ داری نہ روس قبول کر رہا ہے نہ ہی یوکرین ۔

ٹیگس