یوکرین کو امریکی ہتھیار استعمال کرنے کا پورا حق حاصل ہے: امریکہ کا دعوی
Sep ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یوکرین کو ان علاقوں میں امریکی ہتھیار استعمال کرنے کا مکمل حق حاصل ہے جن پر روس نے قبضہ کیا ہے۔
اسپوتنک نیوز ایجنسی کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ کیف کو اپنی سرزمین کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے بالخصوص وہ علاقے جن پر روس نے قبضہ کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کو ان کے بقول آزاد کرنے کے لئے کیف امریکی ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔
یوکرین میں روس کے خصوصی آپریشن کے بعد، مغربی ممالک بالخصوص امریکہ نے زیلینسکی کی حکومت کے لئے مختلف نوعیت کے ہتھیاروں کی سپلائی کا سلسلہ جاری رکھا ہے جس کے نتیجے میں یہ جنگ طویل ہوتی جا رہی ہے۔