روس کا تازہ حملہ، 510 یوکرینی فوجی ہلاک
Sep ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
روس کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ یوکرینی افواج کو گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے جمعرات کو بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران روسی افواج کی خصوصی کارروائی میں پانچ سو دس یوکرینی فوجیوں اور کرائے کے جنگجووں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔
ایگور کوناشنکوف نے مزید کہا کہ، روسی افواج نے ان کارروائیوں میں یوکرین کی پندرہ جنگی گاڑیوں، چار ٹینک، چھے بکتر بند گاڑیوں، دو امریکی ہاویٹزر توپ، ایک ایس تین سو میزائلی سسٹم اور کیف کی فضائیہ کے ایک سوخو چوبیس جیٹ فائٹر کو تباہ کردیا۔
روس نے اعلان کیا ہے کہ کیف کے ساتھ مذاکرات کا راستہ کھلا ہوا ہے لیکن اگر یوکرین نے تاخیر سے کام لیا، تو معاہدے کا حصول پیچیدہ ہوتا چلا جائے گا۔