Sep ۲۹, ۲۰۲۲ ۲۲:۴۳ Asia/Tehran
  • یوکرین کے چار علاقے روس میں ہوں گے ضم، جمعے کو پوتن کریں گے دستخط

روس نے یوکرین کے چار دیگر علاقوں کو اپنی سرزمین میں ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس پر جمعے کو صدر ولادیمیر پوتن دستخط کریں گے۔

سحر نیوز/ دنیا: یہ فیصلہ یوکرین سے علیحدہ کیے جانے والے علاقوں میں ہونے والے ریفرنڈم کے بعد کیا گیا ہے جس کی یوکرین اور مغربی ممالک کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔

روس نے کہا کہ اسے پانچ روزہ ریفرنڈم میں حمایت حاصل ہوئی ہے، جو لوہانسک، دونیتسک، زاپوریزہیا اور خرسن میں ہوئے تھے۔

دستخط کے موقع پر روسی صدر کریملن میں تقریر کریں گے جس کے لیے ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر پہلے ہی ایک اسٹیج بنایا گیا ہے جس پر یوکرین سے الگ ہونے والے چار خطوں کو روسی حصہ بتانے کے لیے چار بل بورڈز لگائے گئے ہیں۔

2014 میں ریفرنڈم کے بعد روس نے کریمیا کو اپنے میں ملحق کر لیا تھا۔

ٹیگس