Oct ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • روس یورپ گیس پائپ لائن میں گیس دباؤ ختم، سپلائی منقطع

ڈنمارک کا کہنا ہے کہ نارڈ اسٹریم دو کے ذریعے روس سے آنے والی گیس کی سپلائی تقریبا منقطع ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق، کوپن ہیگن میں حکام نے بتایا ہے کہ نارڈ اسٹریم دو گیس پائپ لائن میں گیس کا دباؤ ختم ہوگیا ہے کیونکہ پائپوں میں گیس باقی نہیں بچی ہے۔
چـھبیس ستمبر کو نارڈ اسٹرم ایک اور دو پر ہونے والے حملوں کے بعد گیس کا دباؤ کم اور بحیرہ بالٹک میں گیس اخراج شروع ہونے کی خبریں موصول ہوئی تھیں۔
ڈنمارک کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے مذکورہ گیس پائپ لائن میں کئی دھماکوں اور تخریب کارانہ اقدامات کا پتہ لگایا ہے۔
روس کے صدر ولادیمیرپوتین نے گزشتہ جمعے کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دباؤ کے بجائے، روسی توانائی کے ڈھانچے کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔
بعد ازاں روسی ایوان صدر کے ترجمان دیمتری پسکوف نے نارڈ اسٹریم دو گیس پائپ لائن پر حملے کو ریاستی دہشتگردی قرار دیا تھا۔

ٹیگس