روس کے خلاف ممکنہ حملے میں پہل پر لاوروف کا ردعمل
روس کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک کے خلاف ایٹمی حملے میں پہل کرنے پر نیٹو سے یوکرینی صدر زیلنسکی کی درخواست پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کی حکومت جنگ میں مہلک ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ پیدا کر رہی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ لاوروف نے یوکرین کے لئے امریکی حمایت پر سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی بات آتی ہے تو روس ہرگز خاموش نہیں رہے گا اور کیف کی جانب سے اس قسم کا خطرہ پیدا کئے جانے کو بالکل نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
روسی وزیر خارجہ نے امریکہ اور بعض یورپ ملکوں کی جانب سے یوکرین کی ہتھیاروں کی مدد کئے جانے پر بھی سخت انتباہ دیا ہے۔
یوکرینی صدر نے جمعے کے روز ایک ویڈیوکانفرنس میں نیٹو سے روس کے خلاف ایٹمی حملے میں پہل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو نے اگر ایسا نہیں کیا تو نیٹو کو روسی ایٹمی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
روس کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک کے خلاف ایٹمی حملے سے متعلق نیٹو سے یوکرینی صدر زیلنسکی کی درخواست پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کی حکومت جنگ میں مہلک ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ پیدا کر رہی ہے۔