Oct ۰۹, ۲۰۲۲ ۲۳:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران کے فسادیوں کے ٹرمپ بھی حامی نکلے

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں فسادیوں اور بلوائی عناصر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گے۔

سحر نیوز/ دنیا: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ میں ایران کے ساتھ ہونےوالے المناک سمجھوتے سے نکل گیا اور میں جس طرح سے بات کر رہا ہوں، ایران کے لوگ شجات کے ساتھ بد عنوان حکومت کے خلاف اعتراض کر رہے ہیں اور بہادری کے ساتھ تشدد اور ایذا حتی موت کا سامنا کر رہے ہیں اور ہم تمہارے ساتھ ہیں اور ہمیشہ تمہارے ساتھ رہيں گے۔

امریکا کے موجودہ صدر جو بائیڈن نے بھی ایران میں ہونے والے حالیہ فسادوں کی حمایت میں 3 اکتوبر کو ایک بیان جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ امریکا، ایران کے ان حکام کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرے گا جو بقول ان کے باغیوں کے خلاف تشدد میں ملوث ہيں۔

اس سے پہلے امریکی وزارت خزانہ نے بھی ایرانی پولیس پر تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے محکمہ پولیس پر پابندی عائد کر دی ہے۔  

ٹیگس