Oct ۱۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • وینزویلا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 22 افرادہلاک،50لاپتہ ہوگئے

وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس کے جنوب مغربی میں لینڈ سلائیڈنگ سے 22افراد ہلاک اور 50سے زائدلاپتہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وینزویلا کے صدر نے دارالحکومت کاراکاس کے جنوب مغرب میں واقع شہر لاس تیخیریاس میں لینڈسلائیڈنگ سے 22افراد کے ہلاک اور 50سے زیادہ کے لاپتہ ہونے کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وینزویلا کے صدر کے ایک مشیر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ اس حادثہ میں کافی زیادہ انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے اورابھی تک ہلاک ہونے والے 22افراد کی شناخت کرلی گئی ہے جب کہ 52افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

وینزویلا کے صدرنے فوج کو اس حادثہ سے متاثرہونےو الی جگہ پر امدادی کاروائیاں انجام دینے کا حکم دیا ہے اور ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گيا ہے۔

ٹیگس