Oct ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  • علاقے میں فوجی نقل و حرکت کے نتائج پر شمالی کوریا کا انتباہ

جزیرہ نمائے کوریا میں بڑھتی ہوئی سخت کشیدگی کے دوران ، پیونک یانگ نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا کے اشتعال انگیز اقدامات کا شمالی کوریا کی جانب سے منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔

رائیٹرز کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی فوج کے ایک ترجمان نے ہفتے کو خبردار کیا ہے کہ علاقے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی کسی بھی طرح کی اشتعال انگیزی کا پیونگ یانگ کی جانب سے منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔اس ترجمان نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ شمالی کوریا کی فرسٹ فوجی یونٹ نے جنوبی کوریا کے توپ خانے کی گولہ باری کا فوری طور پر جواب دیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا دو ہفتے میں اپنے کئی بیلسٹک میزائل فائر کر چکا ہے۔ اس سے قبل بھی شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا تھا، میزائل کے جاپان کی حدود سے گزرنے پر جاپان نے شدید مذمت کی تھی۔ پیونگ یانگ نے اپنے اس اقدام کی وجہ علاقے میں امریکی فوجی مشقیں اور شمالی کوریا کی سلامتی کو لاحق خطرہ قرار دیا تھا۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ جب تک اس کے خلاف امریکہ کی دشمنانہ پالیسیاں جاری ہیں وہ اپنی دفاعی توانائی کو مضبوط سے مضبوط تر کرتا رہے گا۔

ٹیگس