Oct ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
  • روس میں رضاکاروں کے تربیتی مرکز میں فائرنگ

روسی فوج ایک ٹریننگ کیمپ میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم گیارہ فوجی ہلاک اور پندرہ دیگرزخمی ہوگئے۔

سحر نیوز/ دنیا: روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ یوکرین کی سرحد سے متصل بلگورود کے علاقے میں ایک فوجی ٹریننگ سینٹر میں مشق کے دوران پیش آیا ہے۔
 بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ کیمپ یوکرین کے خلاف جنگ میں رضا کارانہ طور پرحصہ لینے کے لیے آئے افراد کو تربیت دی جا رہی تھی کہ دو دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جوابی حملے میں دونوں حملہ آور مارے گئے۔
واضح رہے کہ روسی صدر نے گزشتہ دنوں جنگ یوکرین میں حصہ لینے کے لیے جزوی لام بندی کا حکم جاری کیا تھا۔ 

ٹیگس