Nov ۰۱, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ نے ٹوئٹر کو وارننگ دے دی
    اقوام متحدہ نے ٹوئٹر کو وارننگ دے دی

اقوام متحدہ نے ٹوئٹرکمپنی کے نئے مالک ایلن مسک کے غیر معمولی موقف اختیار کرنے اور متنازعہ مسائل اجاگر کرنے کے خراب ریکارڈ پر انہیں متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے وہ ٹوئٹر پر کسی بھی قسم کا نفرت انگیز مواد نشر کرنے سے پرہیز کریں

سحر نیوز/ دنیا:ارنا کی خبر کے مطابق اقوام متحدہ نے ٹویٹر کمپنی کے نئے مالک ایلون مسک کو ان کے غیر معلمولی موقف اور متنازعہ مسائل کے بارے میں بیان بازی کے خراب ریکارڈ پر وارننگ دی ہے کہ وہ ٹوئٹر پر کسی بھی قسم کا نفرت انگیز مواد نشر کرنے سے پرہیرکرے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے کہا کہ ہم اس تشویش کے ساتھ یہ اعلان کررہے ہیں کہ ٹویٹر اور دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم نفرت انگیز،جعلی یا نسلی بنیادوں پر مواد کو نشر کرنے سے پرہیز کریں اور اس حوالے سے ہم ٹویٹرپر گہری نطر رکھے ہوئے ہیں۔

اسٹیفن دوجاریک نے کہا کہ اس حوالے سے اقوام متحدہ نے ٹویٹر سے کوئی خاص رابطہ نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے 16 ملین  فالورز ہیں اور یہ ٹویٹر کا ایک فعال اکاؤنٹ شمار کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے دیگر اداروں، شخصیات اور شعبوں کے بھی ٹویٹر پر اکاؤنٹ موجود ہیں۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر کمپنی خریدنے کے فورا بعد کمپنی کے بہت سے ملازمین کو نکال دیا تھا۔ 

اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹلی جنس ڈائریکٹوریٹ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نے بھی اپنے مشترکہ بیان میں ٹویٹر کے نفرت انگیز اقدامات اور ایرانی اکاؤنٹس کو محدود کرنے کی جانب اشارہ کیا ہے۔

ٹیگس