Nov ۰۴, ۲۰۲۲ ۲۱:۲۵ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں ایک پناہ گزین بچی کا دردناک خط

برطانیہ میں پناہ گزین ایک معصوم بچی نے اپنے ایک دلخراش تحریری خط میں جسے اس نے ایک بوتل میں رکھ کر پناہ گزینو کے کیمپ سے باہر ڈالا تھا، لکھا ہے کہ ہم بیمار ہیں اور قید میں ہیں مہر بانی کر کے ہماری مدد کی جائے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایک چھوٹی پناہ گزین لڑکی نے جو ریاست کینٹ میں پناہ گزینوں کے کیمپ میں زندگی بسر کر رہی ہے، اپنے خط میں لکھا ہے کہ ہمیں اس وقت اسکول میں ہونا چاہئے تھا مگر بدقسمتی سے اس وقت ہم پناہ گزینوں کی جیل میں ہیں۔

اس بچی نے صحافیوں اور نامہ نگاروں نیز سول سوسائیٹی سے  اپیل کی ہے کہ وہ کیمپ میں پچاس گھرانوں پر مشتمل لوگوں کی فوری طور پر مدد کریں چونکہ انھیں جیل میں بند ہونے کا احساس ہوتا ہے۔

خط میں کیمپ میں ملنے والی غیر معیاری خورا ک کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

برطانیہ میں پناہ گزینوں کی یہ بد ترین صورت حال ایسی حالت میں جاری ہے کہ برطانوی وزیر داخلہ نے ملک میں پناہ گزینوں کا داخلہ روکنے کی غرض سے جنوبی امریکہ کے تین ملکوں کے حکام سے گفتگو کی ہے تاکہ برطانیہ پہنچنے والے پناہ گزینوں کو ان ملکوں میں منتقل کر دیا جائے۔

ٹیگس