انڈونیشیا میں امریکی اور چینی صدور کی ہو سکتی ہے ملاقات
انڈونیشیا میں امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہو سکتی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان 14 نومبر کو انڈونیشیا کے شہر بالی میں جی-20 ممالک کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوگی۔
رائٹرز کے مطابق امریکی انتظامیہ کے ایک سینیئر افسر نے کہا کہ امریکی صدر ملاقات کے دوران چین کے ساتھ تعلقات کے لیے بنیاد ڈالنے کی امید رکھتے ہیں لیکن وہ تائیوان اور انسانی حقوق پر امریکی خدشات پر قائم رہیں گے اور یہ کہ وہ صدر بننے کے بعد پہلی بار چینی صدر شی جن پنگ سے آمنے سامنے بات چیت کریں گے۔
امریکی انتظامیہ کے سینیئر افسر نے کہا کہ ملاقات کا کوئی مشترکہ بیان جاری نہیں ہوگا کیونکہ یہ ملاقات مخصوص معاہدوں کی توقعات کے مطابق نہیں ہوگی۔
افسر نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ صدر جو بائیڈں ہمارے بہت سے دیرینہ خدشات بشمول چین کی ایسی سرگرمی جس سے آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کو خطرہ ہو اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بات کریں گے۔