Nov ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۷:۳۶ Asia/Tehran
  • جان بولٹن نےامریکی میزائل دفاعی نظام کے ناکارہ ہونے کا اعتراف کر لیا
    جان بولٹن نےامریکی میزائل دفاعی نظام کے ناکارہ ہونے کا اعتراف کر لیا

امریکی نیشنل سیکورٹی کے سابق مشیر جان بولٹن نے کہا ہے امریکی میزائل دفاعی نظام بہت بری حالت میں ہے اور وہ دوسرے ممالک کے بلیسٹک میزائل حملوں کو روک نہیں سکتا۔

سحر نیوز/ دنیا: وال اسٹریٹ جنرل نے امریکہ کے سابق نینشل سیکورٹی کے مشیر جان بولٹن کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکی میزائل دفاعی نظام اے بی ایم چین اور روس کے حملوں کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

جان بولٹن نے کہا کہ واشنگٹن کو اپنے میزائل دفاعی نظام کو ترقی دینے کو پہلی ترجیح قرار دینا چاہیے۔

ٹرمپ حکومت میں نیشنل سیکورٹی کے سابق مشیر جان بولٹن نےایران کی طرف سے پہلے ہائپر سونک بلیسٹک میزائل کے تجربے کے حوالے سے کہا کہ ہمارے حریف ہائپر سونک اور دوسری خطرناک ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کر رہے ہیں اور ان ممالک کے خطرات کے مقابلے میں امریکہ کے دفاع اور آمادگی کی سطح بہت نیچے آ گئی ہے۔

جان بولٹن نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں امریکہ پر میزائل حملے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے اورامریکہ کی دفاعی صلاحیت نے درست طرح سے ترقی نہیں کی۔

ٹیگس