Nov ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
  • امریکہ میں اس مرتبہ فائرنگ کا نشانہ فٹبال ٹیم کے کھلاڑی بنے، 5 ہلاک و زخمی

امریکہ کی ورجینیا یونیورسٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں یونیورسٹی کی فٹبال ٹیم کے3 کھلاڑی ہلاک اور 2 طلبہ زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ یونیورسٹی طلبہ کی بس پر کی گئی، طلبہ کی بس فیلڈ ٹرپ سے واپس یونیورسٹی پہنچی تھی، فائرنگ سے یونیورسٹی فٹبال ٹیم کے 3 کھلاڑی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے مشتبہ طالبعلم کو حراست میں لے لیا گیا ہے، فائرنگ کرنے والے مشتبہ طالبعلم کو اقدام قتل اور ہتھیار رکھنے پر حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم فائرنگ کرنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد اسی گن کلچر کی بھینٹ چڑھ کر لقمہ اجل بن جاتے ہیں ۔ امریکہ میں ہتھار رکھنے اور انکے استعمال کی آزادی نے نہایت سنگین سکیورٹی مسائل پیدا کر دیئے ہیں جس کے باعث ہر آن ہزاروں افراد کو انتہاپسند مسلح عناصر کی طرف سے موت کے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

امریکہ میں اسلحہ ساز لابی اس قدر مضبوط ہے کہ اب تک کوئی حکومت اسلحوں کے حمل اور انکے استعمال کو محدود کرنے کے لئے مؤثر قوانین وضع کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائی ہے۔

ٹیگس