پولینڈ میں نامعلوم میزائل حملہ، روس پر الزام، ماسکو کی تردید
Nov ۱۶, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۱ Asia/Tehran
پولینڈ میں ایک میزائل حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں، میزائل روس کی جانب سے فائر ہوا تھا، تاہم اُس نے اس میزائل حملے کی تردید کی ہے اور اسے خطے میں کشیدگی بڑھانے کی سازش قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: پولینڈ میں ایک نامعلوم میزائل حملے میں دو افراد کی ہلاکت کی خبر ہے۔ یوکرینی سرحد کے نزدیک پولینڈ کے پریزی ووڈو نامی دیہات میں روسی سمت سے ایک میزائل آکر گرا جس سے بہت بڑا دھماکہ ہوا اور دو افراد ہلاک ہو گئے۔
میزائل حملے کے بعد پولینڈ کے صدر نے نیشنل سیکورٹی کونسل کا ایمرجنسی اجلاس بلا لیا ہے۔
بعض رپورٹوں کے مطابق اس میزائل حملے کے بعد پولینڈ کے جنگی طیارے وسیع پیمانے پر علاقے میں گشتی پروازیں کر رہے ہیں۔
روس نے اس حملے کی تردید کی ہے اور اسے علاقے میں کشیدگی بڑھانے کے لئے امریکی سازش قرار دیا ہے۔