ایران کے خلاف، اسرائیل اور امریکا نے پھر ملایا ہاتھ
صیہونی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ تل ابیب اور امریکا ایران کے خلاف ریپڈ ایکشن فوجی صلاحیت میں اضافہ کر رہے ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: عبوری صیہونی حکومت کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف نے دہشت گرد سینٹ کام کے کمانڈر سے ملاقات میں ایران سے مقابلے کے لیے مشترکہ فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے پر گفتگو کی۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق عبوری صیہونی حکومت کے جوائنٹ اسٹاف کے سربراہ آویو کوخاوی نے امریکی جنرل کے ساتھ ملاقات میں ایران سے مقابلے کے لیے مشترکہ فوجی صلاحیتوں میں اضافے پر بات چیت کی ہے۔
"ٹائمز آف اسرائیل" ویب سائٹ کے مطابق مغربی ایشیا میں براجمان دہشت گرد امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سرغنہ مائیکل کوریلا بدھ کے روز اپنے چوتھے سرکاری دورے پر مقبوضہ فلسطین پہنچے اور صیہونی حکومت کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔
کوخاوی نے اس ملاقات میں کہا کہ اسرائیل اور امریکہ مشرق وسطیٰ میں ایران اور دیگر خطرات کے خلاف تیز مشترکہ فوجی توانائی میں اضافہ کر رہے ہیں۔