Nov ۲۹, ۲۰۲۲ ۲۰:۱۹ Asia/Tehran
  • سی آئی اے کی خونخوار جاسوس پریس کانفرنس میں کیا کر رہی تھی؟

امریکا کی خونخوار خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی ایجنٹ رکسانہ صابری گزشتہ روز شام کو ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر کی حیثیت سے نظر آئی ۔

سحر نیوز/ دنیا: رکسانہ صابری جسے 2009 میں جاسوسی اور ایکسپیڈینسی کونسل کی خفیہ دستاویزات کی چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، اب ورلڈ کپ میں ایک صحافی کی شکل میں نظر آئی۔

امریکا کی اس خونخوار جاسوس پر تنظیموں کی قیادت، امریکا کے سیاسی اور انٹیلی جنس میڈیا آپریشنز اور منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی ذمہ داری ہے۔

اس نے اسی سال جاسوسی کا اعتراف کیا تھا، لیکن بعد میں اس نے کہا کہ اس کا اعتراف درست نہیں تھا!

گزشتہ دنوں انہوں نے ایرانی ٹیم کی پریس کانفرنس میں سیاسی اور منحرف کرنے والے سوالات کر کے ہنگامہ کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے اور ٹویٹر پر اپنے پیج پر بھی اس نے امریکی فٹ بال فیڈریشن کا "اللہ" کا لوگو ہٹانے کے اقدام جیسی باتوں کو شیئر کیا تھا۔

گزشتہ دنوں ایرانی صحافیوں کی ایک ٹیم ٹریننگ گراؤنڈ پہنچی اور انہوں نے امریکن فٹ بال فیڈریشن کے سیاسی رویے پر سوالات کرنے کی کوشش کی لیکن ٹیم کے میڈیا منیجر نے صحافیوں کو سوالات سے روک دیا اور صحافیوں کو ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچ تک رسائی سے روک دیا۔

گزشتہ روز رکسانہ صابری نے ذاتی طور پر ایران کے ہیڈ کوچ کی پریس کانفرنس میں شرکت کی اور ایک بار پھر امریکی صحافیوں کے ایک گروپ نے سیاسی سوالات اٹھا کر ایرانی قومی ٹیم کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی۔

ٹیگس