Nov ۳۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں عیسائیوں کی آبادی اقلیت میں چلی گئی

انگلینڈ اور ویلز میں اسلام تیزی سے پھیلنے والے مذاہب میں شامل ہوگیا۔

سحر نیوز/دنیا: برطانیہ میں تازہ ترین سروے نتائج  کے مطابق نبی خدا حضرت عیسی (ع) کے پیروکاروں کی تعداد میں کمی آ رہی ہے اور اس ملک کی آبادی کا نصف حصہ اب عیسائی مذہب کا پیروکار رہ گیا ہے جس سے دکھائی دیتا ہے کہ عیسائیت برطانیہ میں اقلیتی مذہب میں بدل رہی ہے۔

برطانیہ کے دفتر برائے شماریات کی جانب سے مردم شماری کے حیران کن نتائج جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں مسلمانوں کی تعداد 6.5 فیصد ہوگئی ہے جو کہ 2011 میں 4.9 فیصد تھی۔ عیسائیوں کی آبادی 50 فیصد سے کم ہوگئی ہے، 2021 میں 46.2 فیصد افراد نے اپنی شناخت عیسائی کے طور پر کرائی۔

2011 میں انگلینڈ اور ویلز میں عیسائیوں کی تعداد 59.3 فیصد تھی، کسی بھی مذہب پر یقین نہ رکھنے والوں (لائیک) کی تعداد 2011 کی نسبت ایک تہائی بڑھ کر 37.2 فیصد ہوگئی ہے۔

ٹیگس