Dec ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۹ Asia/Tehran
  • روس اور یوکرین کے درمیان باھموت شہر پر کنٹرول کےلئے شدید لڑائی جاری

امریکی دہشت گرد فوج کے ایک اعلی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ باھموت شہر پر کنٹرول کےلئے روس اور یوکرین کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی دہشت گرد فوج کے ایک اعلی عہدیدار نے صحافیوں سےبات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ روس نے باھموت شہر کو یوکرین کے قبضہ سے آزاد کرنے کےلئے حملہ کیا ہے اور روس یوکرین کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس امریکی عہدیدار نے بتایا کہ روس نے میدان جنگ میں کافی پیشرفت کی ہے لیکن شہر ابھی تک یوکرینی فوج کے کنٹرول میں ہے۔

دہشت گرد فوج کے اعلی عہدیدار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ  یوکرینی فوج موسم سرما میں بھی اپنے آپریشن جاری رکھے گی جب کہ دنیپیرو دریا کے مشرقی حصے میں ہزاروں روسی فوج مستقر ہیں۔

امریکی وائٹ ہاوص نے اعلان کیا ہے کہ جی 7 گروہ کے ارکان ایک دوسرے سے گفتگو کررہے ہیں تاکہ روس پر نئی پابندیاں لگائی جا سکیں۔

روس نے 21 فروری 2022ء کو دونباس کے علاقے میں دونتسک اور لوہانسک کی ریاستوں کو روس میں باضابطہ طور پر شامل کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس اعلان کے تین دن بعد یوکرین میں اپنے خصوصی فوجی آیریشن کا آغاز کیا تھا جس کے بعد سے روس اور یوکرین کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

ٹیگس