Dec ۲۱, ۲۰۲۲ ۲۳:۲۵ Asia/Tehran
  • عصائے موسیٰ کی ضرب، اسرائیل نے مانا طاقت کا لوہا، اپنی ناکامی کا اعتراف

صیہونی حکومت عصائے موسیٰ کی مار کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: نامعلوم مشہور ہیکرز گروپ عصائے موسیٰ کے سیکورٹی حملے کو چھپانے کے لیے عبرانی میڈیا کی کوششیں کر رہا ہے۔

"عصائے موسیٰ" نامی ہیکرز گروپ کی جانب سے صیہونی حکومت کے سیکیورٹی اداروں کے متعدد کیمرے ہیک کیے جانے کے بعد عبرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ تل ابیب کے انٹیلی جنس ادارے کو ایک سال سے اس ہیکنگ کا علم تھا لیکن اس نے یہ سیکورٹی حملہ چھپانے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی۔

عبرانی میڈیا نے حال ہی میں اپنی ایک رپورٹ میں خبر دی تھی کہ ہیکر گروپ "عصائے موسیٰ" ایک سال سے مقبوضہ علاقوں میں حساس سیکیورٹی کیمروں کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہے۔

صیہونی اخبار "ٹائمز آف اسرائیل" نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ "عصائے موسیٰ"  ایرانی ہیکرز پر مشتمل ایک گروہ ہے، صیہونی حکومت کے انٹیلی جنس ادارے کی ناکامی کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ نے ایک سال کے عرصے سے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایرانی ہیکرز پر مشتمل گروپ ہے جو اب تک درجنوں کیمرے ہیک کر چکا ہے لیکن اس نے انہیں روکنے کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔

ٹائمز آف اسرائیل مزید بتاتا ہے کہ اس گروپ نے اسرائیل کے مختلف حصوں سے درجنوں ویڈیوز شائع کی ہیں جن میں گزشتہ سال ہتھیاروں کی فیکٹری اور گزشتہ مہینے مقبوضہ بیت المقدس میں ہونے والے دھماکہ خیز حملے کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

ٹیگس