روس امریکی پیٹریاٹ سسٹم کو تباہ کر دے گا: پوتین
Dec ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ ان کا ملک جنگ یوکرین کے بارے میں ایسے راہ حل سے متعلق مذاکرات کا خواہاں ہے جو دونوں فریق کے لئے قابل قبول ہو۔
سحر نیوز/ دنیا: رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اتوار کو جنگ یوکرین کے بارے میں ایسے حل سے متعلق مذاکرات کے لئے روسی خواہش کا اظہار کیا ہے جو قابل قبول ہو تاہم یوکرین مذاکرات سے گریزکر رہا ہے۔
روسی صدر نے یوکرین کو امریکی پیٹریاٹ سسٹم فراہم کئے جانے پر خبردار بھی کیا اور کہا کہ یوکرین میں اس سسٹم کو سو فیصد تباہ کیا جائے گا۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا کہ روس یوکرینی عوام اور ان کے مفادات کا تحفظ چاہتا ہے۔