تل ابیب میں دھماکہ اور فائرنگ، 2 صیہونی زخمی ایک کی حالت خراب
Dec ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
تل ابیب میں دھماکے اور فائرنگ سے 2 صیہونی زخمی ہو گئے ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ایک صہیونی نیوز سائٹ نے اتوار کی رات اطلاع دی کہ تل ابیب کے مشرقی علاقے بتاح تکفا میں دھماکہ اور فائرنگ کی گئی ہے۔
عبرانی زبان کی نیوز سائٹ "مفزاکی راعم" نے رپورٹ دی ہے کہ "بتاح تکفا" کے علاقے میں ہونے والے دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ عبرانی زبان "کان" نے بھی اعلان کیا کہ "بتاح تکفا" کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 صیہونی زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت انتہائی خراب بتائی جاتی ہے۔
ابھی تک اس دھماکے اور فائرنگ کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کو ان دنوں سخت ترین نا امنی اور سکیورٹی مسائل کا سامنا ہے جس سے صیہونیوں میں خوف و ھراس پھیل گیا ہے۔