Dec ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • ہم روس کے خلاف پابندیوں میں شامل نہیں ہیں: قزاقستان کے وزیر خارجہ

قزاقستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک روس کے خلاف پابندیوں میں شامل نہیں ہے۔

سحرنیوز/دنیا: قزاقستان کے وزیر خارجہ مختار تیلی بردی نے جاپان کے این ایچ کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک روس کے خلاف مغربی پابندیوں میں شامل نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم روس کے خلاف پابندیوں میں شامل نہیں ہیں لیکن ہم اس اصول پر بھی کاربند ہیں کہ ملک کی معیشت کو پابندیوں کے اقدامات کو نظرانداز کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
تیلی بوردی کے مطابق، قزاقستان اور روس قریبی اقتصادی تعلقات سے جڑے ہوئے ہیں اور روس مخالف پابندیاں قزاقستان کی معیشت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔
انہوں نے روس اور یوکرین کو قزاقستان کا تاریخی دوست ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ قزاقستان کے صدر "قاسم ژامرت تاکائیف" دونوں ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں پرامن حل تلاش کرنے کی دعوت دیتے ہیں اور موجودہ تنازعہ کے سفارتکاروں کو مذاکرات کی میز پر بیٹھانا چاہیے۔
تیلی بوردی کے مطابق، قزاقستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ ساتھ جاپان، امریکہ، یورپی یونین اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

ٹیگس