Jan ۰۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۳ Asia/Tehran
  • امریکہ کورونا پابندیوں کو چین کے خلاف ایک حربے کے طور پر استعمال نہ کرے: چین

چین کی جانب سے متعدد ممالک میں چین سے آنے والے مسافروں کے منفی کورونا ٹیسٹ لازمی کرنے کے اقدام پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے ۔

سحر نیوز/ دنیا: ترجمان چینی وزارت خارجہ ماؤ ننگ نے مختلف ممالک کےاس اقدام  پر تنقید کرتے ہوئے کہا  کہ چین سے آنے والے مسافروں پر منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط سائنسی طور پر بے بنیاد اور غیرمعقول ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین سےآنےوالےمسافروں پر منفی کورونا ٹیسٹ کےاقدام کی سخت مخالفت کرتے ہیں ، چین سے آنے والے مسافروں پر منفی کورونا ٹیسٹ لازمی کرنے پر جوابی اقدامات کیے جائیں گے۔

چین میں رواں ماہ  کورونا پابندیاں نرم کرنے کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے اور یہ ملک پابندیوں کے خاتمے کے بعد سے وائرس کے تیز پھیلاؤ سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔

چین کی حکومت نے منگل کے روز ان ممالک کو منہ توڑ جواب دیا ہے، جو چین کے عوام یا چین سے ہوتے ہوئے گزرنے والے فضائی مسافروں پر پابندیاں لگارہی ہیں۔ چینی سرزمین سے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں پر ایک درجن کے قریب ممالک کی طرف سے کووڈ۔19 ٹیسٹ کو لازمی کردیئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ وہ جواب میں ان ممالک کے خلاف اقدامات کرسکتی ہے۔

امریکہ، کینیڈا، فرانس اور جاپان ان متعدد ممالک میں شامل ہیں جو اب چین سے آنے والے مسافروں کو آنے سے پہلے منفی کوویڈ ٹیسٹ دکھانے کو لازمی کردیا ہے، کیونکہ اب ان ممالک میں بھی کورونا کے کیسوں میں اضافے کا سامنا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے ایک باقاعدہ بریفنگ میں بتایا کہ کچھ ممالک نے صرف چینی مسافروں کو نشانہ بناتے ہوئے داخلے پر پابندیاں لگائی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں سائنسی بنیادوں کا فقدان ہے اور کچھ طرز عمل ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین باہمی اصول کی بنیاد پر جوابی اقدامات کر سکتا ہے۔ پچھلے مہینے بہت کم انتباہ یا تیاری کے ساتھ اچانک صفر کووڈ۔19 کی سخت پابندیوں کو کم کرنے کے بعد چین میں کورونا انفیکشن میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ چین نے تین سال بعد 8 جنوری سے کورونا پابندیاں نرم کرکے تمام بارڈر کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے، زیرو کووڈ پالیسی میں نرمی کے معاملے پر مختلف ممالک کی جانب سے سفری پابندیوں میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔

ٹیگس