امریکہ نے بالآخراعتراف کر ہی لیا
شام میں امریکی دہشت گردوں کے غیر قانونی فوجی اڈے پر راکٹوں سے ایک بار پھر حملہ ہوا ہے ۔
سحر نیوز/عالم اسلام: یورو نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی دہشت گرد فوج کی مرکزی کمان سینٹکام نے بالآخر اعتراف کیا کہ شام میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔ تاہم سینٹکام نے کہا کہ اڈے پر دو راکٹ داغے گئے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں شام کے صوبے دیرالزور میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹوں کی بارش کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اس فوجی اڈے پر کم ازکم10 راکٹ فائر کئے گئے۔ راکٹ حملوں کے بعد دھماکوں کی شدید آوازیں سنائی دیں اور آگ کے شعلے بلند ہوئے۔
امریکہ کے فوجی اڈے میں راکٹ حملے سے ابھی تک مالی اور ممکنہ جانی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔ 23 نومبر کو بھی العمر آئل فیلڈ میں واقع امریکی ٹھکانے پر حملہ ہوا تھا۔
گزشتہ چند ماہ کے دوران شمالی شام میں العمر آئل فیلڈ کے علاقے میں قائم امریکی غیر قانونی فوجی اڈہ بارہا راکٹ حملوں کی زد پر رہا ہے۔